پرویز خٹک کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق اہم اعلان

پشاور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کسی صورت تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، جلد حکومتی ارکان سے بات چیت کرکے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے، اس وقت گرینڈ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں ملک کا سوچنا ہوگا کیوں کہ ملک میں معاشی بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، ایسے میں امید ہے پی ڈی ایم حکومت مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی کہا ہے کہ جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑ رہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، 3 آدمیوں کو مجھے ختم کی ذمہ داری دی گئی ہے، موت میری محبوبہ ہے، ہتھکڑی میرا زیور ہے اور جیل میرا سسرال ہے، بزدل نہیں ہوں، دوستی اور دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے 20 دنوں سے میری بہنوں، بھائیوں، بھتیجوں حتٰی کہ 30 سال پہلے میری مری ہوئی ماں کے گھر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور میری والدہ کے گھر کو توڑ پھوڑ دیا ہے، 3 آدمیوں کو مجھے ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، میں دفاع کا حق رکھتا ہوں، پاکستان کی حقیقی حکومت کے ذمہ داران کو لکھ دیا ہے کہ زیادتی کی ایک حد ہوتی ہے اور یہ زیادتی انتہا تک پی ڈی ایم کے لوگ لے کر جا رہے ہیں، جو یہ فصل بو رہے ہیں باالآخر انہوں نے کاٹنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں