فردوس عاشق اعوان نے پارٹی چھوڑتے ہی بشریٰ بی بی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی معروف اینکر حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرامز بند کروانا چاہتی تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے مجھے حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا،بشریٰ بی بی نے مجھے متعدد بار میڈیا مینج کرنے کا کہا، سابق خاتون اول نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بندکر دیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ نے انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یہ بشریٰ بی بی ہی تھیں جو عمران خان کو بند گلی میں لے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close