اعجاز الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ اپنی جماعت تحریک انصاف میں ضم نہیں کی ہے اور نہ خود تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد ضرور کیا تھا لیکن پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔خیال رہے کہ چندہ قبل میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اعجاز الحق نے مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں ضم کرکے خود بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، اعجاز الحق نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کرکے مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close