پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے رہنمائوں کے کس سے رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کو چھوڑنے والے رہنمائوں کی سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ممکنہ رجسٹرڈ کرائی جانے والی نئی جماعت کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد شاہ کگھہ نے سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا ۔

جہانگیر ترین گروپ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ممکنہ رجسٹرڈ کرائی جانے والی نئی جماعت کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close