فواد چودھری نے ٹوئٹر سے عمران خان کی تصویر ہٹا کر کس کی تصویر لگا لی

لاہور( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ہٹادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں۔اس سے قبل فواد چودھری نے عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی۔ دوسری طرف فواد چودھری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف لکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں