مراد سعید مستقبل کا بڑا لیڈر ہے، عمران خان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں اور وکلاء سے بات چیت کےد وران کہا ہے کہ اگر مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے جس حوصلے سے ظلم و ستم برداشت کیا ہے وہ قابل فخر ہے ، مراد سعید مستقبل کا بڑ الیڈر ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔عمران خان کی سات ممبران پر مشتمل کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کر ے گی، اس مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جیسے رہنما پارٹی چلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close