marriage

فیس بک دوستی محبت میں تبدیل، کس ملک کی دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی، دین اسلام قبول کر کے محبوب سے شادی کر لی

سرگودھا(پی این آئی)پاکستان کے نوجوان سے فیس بک کے ذریعے دوستی سے محبت میں گرفتار یوکرائنی دوشیزہ نے حافظ آباد پہنچ کردین اسلام قبول کر کے اپنے محبوب سے شادی کر لی اور اپنے سسرال میں خوش وخرم زندگی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن قرار دیا۔زرائع کے مطابق دو سال قبل پاکستان کے شہر حافظ آباد کے نوجوان شعیب الحسن سے بیرون ملک یوکرائن کی دوشیزہ اوکسینا سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں

بدل گئی تو یوکرائن دوشیزہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اپنے محبوب کے ہمراہ اپنے مزہب کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام قبول کر لیا اور اپنے محبوب نوجوان شعیب الحسن سے شادی کر لی اور اپنے سسرال میں ازواجی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے غیر ملکی دلہن کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن ہے جہاں مجھے جو عزت ملی وہ میرے لئے کسی انمول تحفہ سے کم نہیں ہے۔اس نے کہا کہ پاکستان مجبتوں کے جزبات کے ساتھ مہمان نواز وطن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close