عمران خان کے سامنے مذاکرات کیلئے بڑی شرط رکھ دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں اس کے بعد مذاکرات ہوں گے۔

شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، نواز کا دوٹوک اعلاناحسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں