لندن، نواز شریف پر حملہ، ن لیگی رہنما نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی، کیوں؟

لندن (پی این آئی) برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی پر کافی پھینک دی گئی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اپنے دو گارڈز کے ہمراہ وسطی لندن کے کیفے میں کافی پینے گئے تھے۔۔۔ ۔ اس دوران وہاں بلیک لائف میٹرز کے سلسلے میں کچھ لوگ احتجاج کر رہے تھے۔۔۔۔

اس دوران نواز شریف اپنے دو گارڈز کے ہمراہ واپس گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آرہے تھے کہ مظاہرین میں سے ایک شخص نے گاڑی پر کافی پھینکی اور گاڑی پر لاتیں بھی ماریں۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ن لیگ کے رہنما خرم بٹ نے ٹوئٹ کی تھی کہ لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم صورتحال واضح ہونے کے انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close