پی ٹی آئی میں پرویز الہٰی کے راستے بند، سیاسی مستقبل غیر یقینی، پرویز الہٰی کے پاس آپشن کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔۔۔۔۔ لاہور کی پوش آبادی زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر عمران خان نے یہ بات صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔۔۔۔

عمران خان نے کہا کہ حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں، کچھ مجبور اور کچھ بےنقاب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ عمران خان کی عدم موجودگی میں شاہ محمود قریشی کو زمہ داری دیئے جانے اور سات رکنی کمیٹی میں بھی چوہدری پرویز الہٰی کو شامل نہ کرنے کے حوالے سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چوہدری پرویز الہٰی کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے اور وہ کسی بھی لمحے چوہدری شجاعت حسین سے معزرت کر کے ق لیگ میں واپسی کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close