پرویز الٰہی پر پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے دبائو بڑھ گیا، قریبی حلقوں کا انکشاف

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ان پر 9 مئی کے واقعات کے پیش نظر پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا مونس الٰہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم کے دفاتر کے ساتھ ساتھ فوج کا بھی احترام کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close