لاہور (پی این آئی) عمران خان نے تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے سینئر رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کر دیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب خان کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI has appointed @OmarAyubKhan as Secretary General of PTI. pic.twitter.com/EtfwkGHwt7
— PTI (@PTIofficial) May 27, 2023
سابق وزیر عمر ایوب خان نے 2018ء میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں