عمران خان کی نا اہلی کے بعد پارٹی کون چلائے گا؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی نا اہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ۔ صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے جس حوصلے سے ظلم و ستم برداشت کیا ہے وہ قابل فخر ہے ، مراد سعید مستقبل کا بڑ الیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخ کے بد ترین کریک ڈاؤن کا شکار ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے پارٹی ختم ہوجائے گی لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کے جس جماعت کو عوام سپورٹ حاصل ہو اسے ختم کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی کے چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جیتے گا وہی جیسے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close