پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔جاوید اختر انصاری پی پی 216 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔

جاوید اختر انصاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد حلقہ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ پہلے حلقہ پی پی 215 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔گذشتہ روز سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد میں پارٹی کا ٹکٹ بھی واپس کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کے دور ان انہوںنے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ قبل ازیں ہی پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی عہدے کے ساتھ سیاست چھوڑنے کیا۔علی زیدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے،ملک کی خدمت کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت پہلے بھی کر چکا ہوں اور دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں،افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ بہت غلط تھا،واقعات میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک لانا ضروری ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سندھ کی صدارت اور دیگر پارٹی عہدوں سے بھی استعفٰی دیتا ہوں،میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔ جبکہ عمران اسماعیل سے متعلق بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آج پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں