تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،اہم مرکزی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،اہم مرکزی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے دستبرداری کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔راجہ خرم نواز کا کہنا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کر کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close