گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سےبڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا

استور(پی این آئی) گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جائے حادثہ کے لیے ریسکیو ٹیمز اور ایمبولینسز روانہ کردی گئی ہیں۔ ملبے میں دبے افراد کے لیے استور میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی افراد خانہ بدوش تھے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close