علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پی این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی میں نے پہلے ہی مذمت کی تھی اور اب بھی کر رہا ہوں۔علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو میں پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں