پی ڈی ایم اتحاد کی اہم ترین شخصیت بھی لندن روانہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق میں حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close