بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے لیے شرط رکھ دی گئی

کراچی (پی این آئی) سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو۔۔۔۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کو بھی چھین رہے ہیں۔۔۔۔ اس شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی،

رات کو بجلی نہیں اور صبح گیس نہیں۔۔۔۔۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت سندھ کے طاقتور لوگ جس کی زمین پر چاہیں دیوار کھڑی کر لیں وہ زمین ان کی ہو گئی ۔۔۔۔ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ تعصب کی عینک نہیں اتار رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close