ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ

لکی مروت(پی این آئی) آل ریٹائرڈ ایمپلائیز یونین کے ضلعی چیئرمین صفت اللہ خان مروت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بدترین مہنگائی کے تناظر میں سابقہ اور موجودہ ملازمین کی پنشن اورتنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا جائے اور ریٹائرڈ و فوت شدہ ملازمین کو گروپ انشورنس کی یکمشت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

یہاں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ان کے لئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ای ای ایف ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پلاٹ اور ادائیگی30ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرے اس کے علاوقہ سکیل ایک سی22تک کے ملازمین کے لئے سن کوٹہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے لئی55سال عمر کی حد ختم کرنے، ریسٹوریشن65سال کی عمر پر دینے ، میڈیکل الائونس100فیصد بڑھانے اور بنولنٹ فنڈ کی ادائیگی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیو انکیشمنٹ اور پنشن کے لئے ہر دو ماہ بعد فنڈ ریلیز کرے ۔صفت اللہ خان نے میڈیکل الائونس پر فریز پالیسی ختم کرکے 50فیصد اضافے اور ریٹائرڈ ملازمین کو ہائوس رینٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close