زمان پارک کے سوئپر نے عمران خان کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا، عدالت نے مچلکے مستر دکردیئے

لاہور(پی این آئی) لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد کردیے۔انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹر نے عمران خان کےخلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے ضمانتی شیروز نے عدالت کو بتایا کہ مچلکوں کی رقم نقد دینےکوتیارہوں۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تم کون ہو؟ ضمانتی نے جواب دیا کہ عمران خان کے گھر پر سوئپر ہوں۔عدالت نے کہا کہ ہم یہ مچلکے کیسےمنظور کر لیں، کل کو عمران خان نہ آیا تو تم ذمہ دار ہو گے۔اس پر شیروز نے چپ سادھ لی۔عدالت نے ذمہ داری نہ لینے پر عمران کے ضمانتی مچلکے مسترد کردیے۔خیال رہے کہ عدالت نے 3 مقدمات میں ایک، ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

close