سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کا نوٹفیکیشن معطل

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کا نوٹفیکیشن معطل کر دیا، کمیشن کے حکم اور کارروائی پر بھی حکم امتناعی جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی جوڈیشل کمیشن میں ججز کی نامزدگی کے لیے چیف جسٹس کی مشاورت ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے براہ راست ججز کو نامزد کرنے سےججوں پر شبہات پیدا ہوئے، حکومت عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کی مجاز نہیں ہے، ہائیکورٹس کی چیف جسٹس کی نامزدگی پرمشورہ وفاقیت کے اصول تحت لازمی ہے۔سپریم کورٹ نے کمیشن کو کام کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت31 مئی تک ملتوی کردی ہے جبکہ تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

close