جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے پیٹرن انچیف وہ خود ہوں گے، اندرونی سطح پر کئی اہم تجاویز زیر غور ہیں۔

جہانگیر ترین سے اندرونی سندھ ، کراچی ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سے کئی اہم رہنما رابطے کر رہے ہیں، ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی ناراض اراکین کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ، ڈی جی خان ،راجن پور ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، لودھراں ، ملتان کے سیاسی خاندانوں کے شمولیت کا بھی امکان ہے ۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام ’ ’ عوامی تحریک انصاف “ ہو سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close