عمران خان میرالیڈرہے،عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان لندن چلے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کےقانونی مشیر سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئےہیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد ائرپورٹ سے غیرملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔۔۔ بابراعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اوران کے قانونی مشیربھی ہیں۔۔۔بابر اعوان کےخاندانی ذرائع کے مطابق ان کالندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وہ جلد واپس آجائیں گے۔۔۔

اس حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھاکہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کیلئے ملک سے باہر آیا ہوں۔۔۔بابر اعوان نے کہا کہ میری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔۔۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان پہلے میرا دوست تھا، اب لیڈر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close