فردوس عاشق اعوان اور خرم نواز کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی 2 مزید وکٹیں گرگئیں

بہاولنگر(پی این آئی)پی ٹی آئی دو کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں ، پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ۔صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے,

سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ۔ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل کی میڈیا سے گفتگو ۔ پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے : پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا : سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close