جناح ہاؤس حملہ،سابق اہم ترین عہدے دار کا بیٹا بھی گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی )جناح ہاؤس حملہ،سابق آئی جی پولیس کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات ککے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورکے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم رضوان ضیاء سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close