فواد چودھری کور کمیٹی گروپ سے ریموو، عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر گروپ لیفٹ کر گئے

لاہور(پی این آئی)9مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے عہدیداروںکو پارٹی کے وٹس ایپ گروپوں سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کے روز تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ اور ملیکہ بخاری کو پریس کانفرنسز کر کے تحریک انصاف سے لا تعلقی کرنے کے اعلان کے بعد رات گئے پارٹی اور میڈیا کے لئے بنائے گئے تمام گروپوں سے نکال دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل فواد چوہدری، اسد عمر، فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر کو بھی پارٹی کے وٹس ایپ گروپوں سے نکالا جا چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close