ریڈیو کے مؤجد مارکونی نے پاکستان آ کر ریڈیو کا تحفہ دیا، 9 مئی کو وہ بھی جلا دیا گیا، مریم اورنگزیب کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی فروش نے تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور نے آزادی اور پاکستان کے قیام کا تاریخ ساز اعلان کیا، جسے جلا دیا گیا، 1932 میں قائم ہونے والا یہ قدیم ترین ریڈیو اسٹیشن ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بغیر تار لہروں کے موجد مارکونی نے وزیراعلی سرحد عبدالقیوم خان کی درخواست پر ریڈیو کا تحفہ دیا تھا۔ اس ریڈیو کو نصب کرنے مارکونی خود لندن سے یہاں آئے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی آگ رکھنے والے گمراہوں نے قومی وقار، یادگاروں، ایمبولنسز کے ساتھ تاریخ ہی جلا ڈالی، ریڈیو پاکستان پشاور کا نادر و نایاب ورثہ خاکستر کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ان ظالموں کو جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close