9مئی واقعات کا اصل ذمہ دارکون ہے؟ پاکستانیوں نے اپنی رائے دیدی، تازہ ترین سروے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا۔

آئی پی ایس او ایس نامی ادارے کی جانب سے کیے جانیوالے سروے کے مطابق 31 فیصد پاکستانی جلاؤ گھیراؤ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہیں جبکہ 24 فیصد لوگوں نے ان واقعات کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد کی۔ 93 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کو ہونیوالے واقعات کو قابل مذمت اور قابل افسوس قرار دیا، 56 فیصد پاکستانیوں کے مطابق 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، 80 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جبکہ 50 فیصد شہریوں کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو ان واقعات کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close