عمران خان کس ملک میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بہت جلد امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جا رہے ہیں ۔فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حیدر علی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ورکرز کی عزت کی،ان کاکہناتھا کہ پریس کلبز میں کھڑکی توڑ رش ہے ،پی ٹی آئی صرف زمان پارک تک محدود ہو گئی ہے، تحریک انصاف کے لوگ سلیپنگ موڈ اور کچھ ایئروپلین موڈ پر ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم اور دنیا کے ساتھ جھوٹ بولا۔فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ باوثوق ذرائع سے خبر ملی اور اسے مستند ہی سمجھیں کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے، ان کاکہناتھا کہ ’ عمران خان بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی جس طرح سے کانگریس ارکان کیساتھ بات چیت شروع ہے آپ کس دن صبح اٹھیں گے تو خبر چل رہی ہوگی کہ عمران خان نے امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیدی ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ لیکن مجھے امریکی کانگریس سے بھی سوال کرنا ہے کہ کبھی آپ نے بھی عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کیخلاف بھی ایک کیس چل رہا ہے اس کے ٹرائل کا بھی سامنا کریں،امریکا میں بھی عمران خان کے خلاف ایک کیس چل رہاہے ،ادھر بھی کانگریس ارکان کو سوال کرنا چاہئے کہ آپ کے خلاف امریکا میں جو کیس ہے اس کا کیا بنے گا،آپ کے خلاف برطانیہ میں کیس ہے اس کا کیا بنے گا۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان برطانیہ تو نہیں جا سکتے کیونکہ ان پر پابندی ہے اس لئے ان کی کوشش ہے کہ امریکا میں ہی بات بن جائے ۔

فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ ہم نے ہمیشہ کہاکہ مذاکرات پارلیمنٹ میں ہوں،مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائے،لیکن عمران خان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے فورم کو پیچھے رکھااور کانگریس کو آگے رکھا،عمران خان کانگریس ارکان سے کہتے ہیں کہ میرے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے اور امریکا میرے خلاف سازش مین ملوث ہے جب سفیروں سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج میرے خلاف ہے فوج نے مجھے نکالا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھا کہ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں پاکستان سے باہر کہیں نہیں جائوں گا ، اپنے ملک میں ہی مرنا پسند کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close