عمران خان کا جادو غیر موثر ہو گیا، اب جہانگیر ترین کا جادو سرچڑھ کے بولے گا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سیاسی میدان میں بھرپور طریقے سے متحرک ہو چکے ہیں، جہانگیر ترین نے لاہور میں اپنا سیاسی دفتر بھی قائم کر لیا ہے۔جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد شخصیات کی ملاقات ہوئی۔اسی حوالے سے ۔ سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جادوغیرموثر ہو گیا،اب جہانگیر ترین کا جادو سرچڑھ کے بولے گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غلامی سے آزادی کاسفر خاموشی مگر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جلد جہانگیرترین کی قیادت میں نئی پارٹی کا اعلان ہوگا جس میں عمران خان کے ایسے ایسے شیدائی (سوائے شاہ محمودقریشی کے) ان کے ساتھ ہوں گےکہ لوگ دھنگ رہ جائیں گے۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ خان کاجادو غیر موثر ہو گیا،اب ترین کا جادو سر چڑھ کے بولے گا۔ دوسری جانب سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اب میدان میں اتر چکے ہیں۔جہانگیر ترین رازداری سے کام کرتے ہیں۔ وہ جو کچھ کر رہے ہوتے ہیں پتہ نہیں چلنے دیتے۔ وہ رازداری سے اپنے معاملات چلانا جانتے ہیں۔جب ان کی عمران خان سے دوریاں پیدا ہوئیں تو میں نے پوچھا کہ آخر کیا ہوا جس پر جہانگیر ترین نے کہا میں نہیں سمجھ سکا۔جہانگیر ترین تب اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تھے اور رازداری رکھنا جانتے ہیں۔۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے بہت ترقی کی، حکومتوں میں مشیر بھی رہے۔جہانگیر ترین وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں