ملیکہ بخاری کا بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماء ملیکہ بخاری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ایک سرخ لکیر تھی جس کو کراس کیا گیا یہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں، پارٹی چھوڑنے کیلئے ہر کسی کی اپنی وجوہات ہوسکتی ہیں، لیکن پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی زور زبردستی یا دباؤ نہیں ہے،جیل کی مشکلات کا سامنا کرنا بڑا مشکل ہے، میں نے دلیری اور بہادری سے جیل کی مشکلات کا سامنا کیا۔جیل میں میرے ساتھ کسی نے بدسلوکی نہیں کی۔ لیکن مئی کے مہینے میں جیل میں ایک دن گزارنا مشکل ہوتا ہے۔میں اپنی فیملی اور پروفیشن کو وقت دینا چاہتی ہوں ۔ چاہتی ہوں بطور وکیل پاکستان کیلئے کردار ادا کروں ۔ پاکستان میں امن کی خواہاں ہوں۔

ملک میں امن کو ترجیح دینی چاہیئے اور ترجیحات کو درست سمت میں لے کر جانا چاہیئے۔ تحریک انصاف اور محب وطن پاکستانیوں کو ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔تفتیش ہوگی تو ملوث عناصر منظر عام پر آئیں گے اور ان کے خلاف کاروائی بھی پاکستان کے آئین قانون کے مطابق ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں