پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالغفار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں جس کا کسی بھی صورت میں دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں تاہم آزاد حیثیت میں سینیٹ کا رکن رہوں گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں