لاہور (پی این آئی)چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری؟ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ انسداد بدعنوانی کی عدالت نے آج ہی ان کی ضمانت خارج کی تھی، پولیس کی بھاری نفری ظہور پیلس کے باہر جمع ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف 70 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی تھی۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز الٰہی کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ ان کے سینے میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔پراسیکیوشن کا کہناتھاکہ میڈیکل جعلی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل لائیں، ابھی فیصلہ کردیتے ہیں ، کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کی گئی اور پھر عدم حاضری پر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں