اسلا م آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کےخلاف درخواست دائر کردی۔۔۔عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف، مریم نواز ، آصف زرداری،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔۔۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے اور تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کو روکا جائے۔۔۔
آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرائل غیرآئینی قرار دیتے ہوئے ٹرائل کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔۔۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں،یہ سارا ڈرامہ نوازشریف اور مریم نواز کا رچایا ہوا ہے۔۔۔ عمران خان کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیرآئینی قراردے اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں