خان صاحب گوشہ نشینی میں چلے جائیں اور پارٹی قیادت شاہ محمود قریشی کو دیدیں، مشورہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رہنما جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ آج بھی خان صاحب سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ وہ گوشہ نشینی میں چلے جائیں، اللہ اللہ کریں، درود شریف پڑھیں اور شاہ محمود قریشی کو موقع دیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کہا تھا کہ پارٹی میں سینئر لوگ ناراض ہیں۔ عمران خان کو علیم خان اور جہانگیر ترین سے متعلق کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ علیم خان تو چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بنا دیں۔ میں نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بات کی اور انہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔ عثمان بزدار سے کہا کہ علیم خان کو راضی کرنے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔ میں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اختلاف فوج سے متعلق بات پر کیا۔نئی پارٹی بننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مزاج کے لوگ اکٹھے ہوں گے تو کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیں گے۔ میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا نئی جماعت کی قیادت شاہ محمود قریشی کرتے نظر آرہے ہیں؟ جس پر جلیل شرقپوری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے ساتھ ہی ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close