جو کچھ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ناقابل برداشت ہے، اب دل نہیں مان رہا کہ مزید پی ٹی آئی کا ساتھ دوں، چودھری حسین الہیٰ کی پریس کانفرنس

لندن(آئی این پی)چودھری حسین الہی نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری حسین الہی نے کہا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق غلط ثابت ہورہے ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا ناقابل برداشت ہے۔9 مئی کو جو کچھ ہوا اب دل نہیں مان رہا کہ مزید پی ٹی آئی کا ساتھ دوں، چودھری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں انکی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔

حسین الٰہی نے کہا کہ اپنی جماعت مسلم لیگ قائد اعظم(ق) میں واپس جا رہا ہوں، اب ہم مزید پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتے ،9مئی کو جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، چوہدری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں، ان کی مشاورت آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق غلط ثابت وہ رہے ہیں، چوہدری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں، ان کی مشاورت آگے بڑھائیں گے، جلد پاکستان واپس جا رہا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close