نئی سیاسی جماعت کے قیام کا امکان، جہانگیر ترین کیساتھ کتنی سیاسی شخصیات جاملیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سینئرسیاستدان جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے،20 سے زائد اہم شخصیات نے ملاقات کی، نااہلی ختم کرانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی فارورڈگروپ بننے کو تیارہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی ملاقاتیں ہو ئی ہیں،جہانگیر ترین سے ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی ۔جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر بھی قائم کرلیا،جہانگیر ترین اپنی نااہلی ختم کرانے کیلئے بھی متحرک ہوگئے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ نااہلی ختم ہونے کے بعد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close