عظمت شہدا کنونشن، وزیراعظم شہدا کی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف عظمت شہدا کنونشن میں شہدا کی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والی عظمت شہدا کنونشن میں شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کے ورثا کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

تقریب میں جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف شہدا کے ورثا کی نشستوں پر گئے، مزاج پرسی کی اور حوصلہ دیا۔شہباز شریف شہدا کی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close