پی ٹی آئی کی مزید دو وکٹیں گر گئیں

بہاولپو(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق بہاولپور کے حلقہ پی پی247 سے چوہدری احسان الحق نے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیا جبکہ حلقہ پی پی 248 سے ڈاکٹر محمد افضل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

دونوں رہنما مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب اور پرویزالٰہی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، دونوں کو 14 مئی کے انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ دیے گئے تھے۔دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہے تو پاکستان ہے ،سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں