پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ختم، اپنی جماعت ق لیگ میں واپس جارہا ہوں، عمران خان کی ایک اور وکٹ گر گئی

لندن (پی این آئی) چوہدری حسین الہٰی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ۔ چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے نے اعلان کیا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، اپنی جماعت مسلم لیگ ق میں واپس جا رہا ہوں۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ والد پرویز الٰہی اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں چوہدری وجاہت حسین سے رابطے میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں، ہم دونوں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close