فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے آخری ملاقات کس سے کی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے سیاست سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

 

 

 

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کے باغی سابق رہنما فیصل واوڈا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات کے بعد ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید فواد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ نہ رہیں۔ اس ملاقات کے بعد فیصل واوڈا ، فواد چوہدری کو لے کر ایک اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکینِ اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں