ملتان (پی این آئی)ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم اختر لابر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھ رکوئی دباؤ نہیں ہے، میں نے 9 مئی کے واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو سیاست ہم نے شرافت کی شروع کی تھی، اب ہمارا اس سیاست میں کوئی کام نہیں ہے۔ویڈیو میں ان کی موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں وہاں پر پہنچا تھا، اگر میں وہاں نہ پہنچتا تو توڑ پھوڑ ہوتی،
میری فوٹیج آئی ہے، اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو روک رہا ہوں، میرے روکنے کی وجہ سے ملتان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ قیادت کی ہدایت تھی کہ پْرامن رہنا ہے تاہم ہم 9 مئی کے واقعے کی پْرزور مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں