پیپلزپارٹی کراچی کا نیا صدر کون ہوگا؟ عمران خان نے منظوری دیدی

کراچی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے کراچی ڈویژن کے نئے صدر کا تقرر کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ کراچی ڈویژن کے صدر مقررکر دیئے گئے، چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد جنرل سیکرٹری سندھ مبین جتوئی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یاد رہے کہ محمد اکرم چیمہ 2018 میں این اے 239 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مبین جتوئی کاکہنا ہے کہ محمد اکرم چیمہ کو نئی تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں محمد اکرم چیمہ اس مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close