پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں کی چوہدری سرور سے ملاقات، مطالبات سامنے رکھ دیئے

لاہور (پی این آئی) 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے استعفے دینے والے رہنماؤں نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں اور چوہدری سرور کے درمیان ملاقات سردار تنویر الیاس کے گھر میں ہوئی۔

رہنماؤں کی جانب سے ق لیگ میں شمولیت سے قبل پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم سابق گورنر تمام رہنماؤں کو غیر مشروط طور پر پارٹی میں شمولیت پر قائل کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری سرور سے ملاقات کرنے والے سیاسی قائدین پی ڈی ایم کی جانب سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے بھی خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close