اسلام آباد(پی این آئی)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 25مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا،صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولر کلاسز 26مئی کو شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی،ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 15جون تا 14اگست ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول 15اگست کو کھلیں گے،صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون تا 31جولائی ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں