مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ بھی عمران خان سے الگ ہونے کو تیار، اعلان کسی بھی لمحے

لاہور (پی این آئی) جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی معاملے سے متعلق عمران خان سے بھی سوال کیا گیا تھا۔۔۔جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں