کوئٹہ (پی این آئی) حکومت کے خرچے پر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مختلف ممالک میں روپوش ہو جانے والے 13 اساتذہ کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008سے 2017 کے دوران بلوچستان یونیورسٹی کے 65 اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔۔۔۔ صوبائی حکومت نے ان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کر ڈالے لیکن ان میں سے 13 اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف ممالک میں روپوش ہو گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ 5 سال تک دبا رہا مگر بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ سامنے آ گیا ہے۔۔۔
کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ بیرون ملک روپوش ہونے والے اساتذہ جعلی شورٹی بانڈز جمع کروا کے گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو واپس لانے کا معاملہ ایف ائی اے کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں