نیب دفتر پہنچنے سے پہلے ہی بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیب دفتر میں پیشی سے پہلے ہی بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا ۔۔۔۔ احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔۔۔۔ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔۔۔۔

جس پر احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کا الزام ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں