منی لانڈرنگ کا الزام، ایف آئی اے نے انکوائری رجسٹر کر کے اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکانٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا جواب دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں